9 اگست 2026 - 17:19
صدر پزشکیان کی رہبرِ انقلاب سے ملاقات؛ معاشی مشکلات، جنگی صورتحال اور فوجی امور پر اہم مشاورت

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنی صدارت کے تیسرے سال کے آغاز پر حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای سے ملاقات کی، جس میں عوام کی معاشی ضروریات، موجودہ جنگی صورتحال، فوجی معاملات، مالی و توانائی وسائل کے انتظام اور بیرونی ممالک کے ساتھ اقتصادی روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنی صدارت کے تیسرے سال کے آغاز پر حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای سے ملاقات کی اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

ملاقات میں ملک کو درپیش مسائل اور مشکلات، بالخصوص عوام کی معاشی اور روزمرہ ضروریات پوری کرنے کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر موجودہ ’’تیسری مسلط کردہ جنگ‘‘ کی صورتحال، آئندہ کے امکانات اور ملک کے دفاعی و فوجی شعبے میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مالی وسائل کی فراہمی اور اخراجات کے مؤثر انتظام، بالخصوص قومی کرنسی، زرمبادلہ اور توانائی کے وسائل سے متعلق حکمتِ عملی پر بھی گفتگو ہوئی۔

صدر پزشکیان اور رہبرِ انقلاب نے بیرونی ممالک اور فریقوں کے ساتھ اقتصادی تعاون اور تعلقات کو مزید مؤثر بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha